بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن سے دہشت گردی و عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں دہشت گرد حملے میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز، پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ردعمل بہترین تھا۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: دہشت گردی کو روکنے میں پولیس کا نمایاں کردار سامنے آیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پولیس کا کسی واقعے میں فوری ردعمل وقت کے ساتھ بہت بہتر ہوا ہے، دہشت گردی کو روکنے میں پولیس کا نمایاں کردار سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے میں ہی محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہر احاطے میں ہی مارے گئے جن سے بھاری اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں