راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے کامیابی سے 5سال مکمل ہونے پر کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ 2دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں سمیٹی گئی کامیابیوں کومستحکم کرنے اور ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خامتے کیلئے یہ آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن رد الفساد میں عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا بنیادی مقصد رہا۔
Today marks 5 yrs of Op Radd ul Fasaad (RuF). Aimed at consolidating gains of two decades long War on Terror & eliminating remnants of terrorists across the country; RuF placed security of people of Pakistan as core objective. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب سفر کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا ء کے خون کے نذرانوں اور عوام کے بھرپور جدوجہد سے ممکن ہوئیں ،بلاشبہ دو دہائیوں کی کامیابیاں بھاری قربانیوں سے ممکن ہوئیں ہیں ، آزادی آسانی سے نہیں ملتی، آزادی کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔
…Ops continue successfully as the country transitioned from uncertainty to peace. The achievements of RuF have only been possible due to blood of martyrs and resilience of our people. “We salute the supreme sacrifices of our martyrs and spirit of our great nation” COAS. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2022
ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے 5سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیرپا امن کیلئے دی گئی شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، اس مقصد کیلئے عظیم قوم نے جو عزم دکھایا اس کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔