بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، گلگت بلتستان کی حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام پاکستانی کرونا وائرس سے مل کر لڑیں گے۔

پاکستانی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، آرمی چیف

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اسپیشل کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈکواٹرز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےشرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، پاک فوج ملک کی خدمت اورحفاظت کرتی رہےگی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ در حقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں