راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی نے قومی دفاع اور سیکیورٹی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا، اس کےافسروں اور جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوراٹر دورے کے موقع پر کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر اُن کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے کیا۔
پڑھیں: ’’ آرمی چیف سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کمانڈر کی ملاقات ‘‘
مزید پڑھیں: ’’ پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ‘‘
انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی کے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ آرمی چیف کو نیشنل سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ا