راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید شہید کے گھر کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے سے شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل عامر وحید کے گھر کا دورہ کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی، آرمی چیف نے کہا کہ فوج کے افسر اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے امن کے حصول کی کوششیں جاری رہیں گی۔
بعد ازاں آرمی چیف کاکول اکیڈمی پہنچے جہاں انہیں کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عبداللہ ڈوگر نے خوش آمدید کہا۔ سپہ سالار نے کاکول اکیڈمی کے معیارِ تعلیم کو سراہا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔