The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم انہیں دوسروں سے منفرد کرتاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں شاہین 9 کا مشاہدہ کیا، شاہین سیریزکی پاک چین مشترکہ مشقیں2011میں شروع ہوئیں۔

آرمی چیف کے ایئربیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ نے استقبال کیا اور آرمی چیف نےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشقوں سےفضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزیدنکھارآئےگا، مشقوں سے باہمی اشتراک اورآپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئےگی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کہ انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے پاک فضائیہ کےشاہینوں کابلندعزم انہیں دوسروں سےمنفردکرتاہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں