اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا ہے، جہاں پاک فوج کے سپہ سالار کو آرمی کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوجرانوالہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، دورے میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے مرالہ ہیڈ ورکس پر تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا،تربیتی مشقوں میں روایتی اور جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پرجوانوں کےاعلیٰ تربیتی معیارکو سراہا، آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو سی ایم ایچ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کےبارے میں آگاہ کیا گیا،آرمی چیف نے کورونا وبا پرقابو پانے میں آرمی میڈیکل کور کی تعریف کی۔

بعد ازاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگی تیاریوں میں بھی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جبکہ پیشہ ورانہ مہارتوں میں تربیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہرطرح کے حالات میں پاک فوج قوم کی توقعات میں پورا اترے گی اور انشااللہ مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں