آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تھر کےصحرا میں جاری مشقوں کا مشاہدہ کر کے فوجی دستوں کی تیاریوں کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھر کےصحرا میں جاری مشقوں کا مشاہدہ کرنے پہنچے تو کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم نے استقبال کیا۔
#COAS visited training area in #Thar Desert near Chhor. COAS witnessed ongoing training exercise wherein the operational capability of field formations operating in desert is being tested in near battlefield environment. The training exercise Jidar -ul- Hadeed (1/4) pic.twitter.com/JvCjxQaDdP
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 15, 2021
آرمی چیف کو فیلڈ فارمیشن کی مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کومشقوں میں ڈرلزکےبارےمیں بریفنگ دی گئی۔
جدارالحدید نامی فوجی مشقیں 28 فروری تک جاری رہیں گی۔ان مشقوں میں انفنٹری اور میکنائزڈ فورسزحصہ لےرہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےمشقوں میں فوجی دستوں کی تیاریوں کو سراہا۔