راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین 7 کا جائزہ لیا.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین 7 مشقیں پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئربیس پرجاری ہیں. سپہ سالار نے مشقوں کا جائزہ لیا.
اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے آرمی چیف کا استقبال کیا.
آرمی چیف نے اس موقع پر پاک فضائیہ اورچینی ایئرفورس کے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا.
https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/2095311147436755/
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشقوں سے دونوں ملکوں کی دوستی کومزید تقویت اور استحکام ملے گا.
انھوں نے کہا کہ مشقیں دونوں مسلح افواج اوراقوام کومزید قریب لائیں گی.
یاد رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گدرا سیکٹر سندھ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی: آرمی چیف
اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔
انھوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پرعزم ہے۔ داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔