ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اسمگلنگ کیخلاف کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 43 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کوسٹ گارڈز اہلکاروں نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 50 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں جاری ہیں، وندرناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوچز سے 5 اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے جس چرس اسمگلر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 32 اعشاریہ 2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں ٹرک سے 29.7 کلو چرس برآمد کرکے اسمگلر کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف گاڑیوں سے چھالیہ، غیر ملکی سگریٹ، بھارتی گٹکا اور غیر ملکی کپڑا بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ کوستل، آرسی ڈی ہائی وے پر مختلف مقامات پر چھپایا گیا 91400 لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لیا گیا ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ سپر ہائی وے پر 2 ٹرکوں سے چھالیہ اور ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 5 افرادکو گرفتار کیا، پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ اور دیگر اشیاء کی مالیت 43 کروڑ روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں