پینٹ یا جوتے کی زپ خراب ہوجائے یا ٹوٹ جائے تو اسے لوگ تبدیل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اب موچی نے 60 سیکنڈ میں ٹوٹی زپ ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔
برطانیہ کے علاقے کینٹ کاؤنٹی کے ایک موچی نے ٹک ٹاک پر جوتے کی ٹوٹی زپ ٹھیک کرنے کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
موچی کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ مجھ سے نئی زپ لگوانے کے بارے میں پوچھتے ہیں کیونکہ ان کی زپ خراب ہوچکی ہوتی ہے لیکن آپ کو اس کے لیے پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے کام ہیں جو آپ بغیر ادائیگی کے گھر میں بخوبی انجام دے سکتے ہیں، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس زپ کو ٹھیک کیسے کرنا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب آپ کی زپ بند نہ ہو تو آپ کو اسے ٹھیک کرنے کے لیے دو اوزاروں کی ضرورت ہوتی ہے پلاس اور ایک چھوٹی ہتھوڑی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موچی نے پہلے زپ کو چیک کیا جب وہ بند نہیں ہورہی تھی تو انہوں نے پلاس کی مدد سے اسے نیچے کی جانب سے پکڑا اور اسی جگہ پر ہلکے سے ہتھوڑی ماری تو زپ بالکل ٹھیک ہوگئی اور اس سارے عمل میں صرف چند سیکنڈ ہی لگے۔
@originalcobblers DIY zip fix for when I refuses to close #shoerepair #timberland #zip #ziprepair #diy
سوشل میڈیا پر ان کے ٹوٹی زپ کو ٹھیک کرنے کے اس آسان طریقے کو خوب سراہا جارہا ہے اور ویڈیو کو اب تک تین لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔