تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بارش یا سیلاب میں مکڑیاں خود کو کیسے محفوظ رکھتی ہیں؟ حیرت انگیز ویڈیو

آسٹریلیا: وکٹوریہ میں سیلاب کے بعد اچانک ہزاروں مکڑیاں نکل آئیں اور درختوں اور پیڑوں پر وسیع پیمانے پر جال بنا لئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر وکٹوریہ کے متعدد لوگوں نے گذشتہ ہفتے تباہ کن سیلاب سے بچنے کے لئے اپنے گھر خالی کردیئے تھے، موسلادھار بارش سے دریائے پانی کی سطح بلند ہوئی اور سیلاب سے انسانوں کی طرح مکڑیاں بھی خطرے سے بچنے کے لئے باہر نکل آئیں۔

وکٹوریہ کے رہائشیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئی، جس میں مکڑی کے ریشم سے ڈھکے کھیت ، گھر اور درختوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کئی دنوں کی شدید بارش کے بعد یہ جالوں کے پردے نمودار ہوئے ہیں۔

سڈنی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر ماحولیات پروفیسر ڈائٹر ہوچولی نے بتایا ، "سیلاب کے بعد یہ حیرت انگیز طور پر ایک عام واقعہ ہے، جب ہمیں اس طرح کی بارشوں اور سیلابوں کا سامنا ہوتا ہے تو یہ جانور جو اپنی زندگی کو خفیہ طور پر زمین پر گزار رہے ہوتے ہیں وہ وہاں نہیں رہ سکتے اور وہ وہی کرتے ہیں جو ہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں – وہ اونچی جگہ پر چلے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مکڑیوں کی اس نقل و حرکت کے طریقہ کار کو بیلوننگ کہا جاتا ہے ، اس میں مکڑیاں اونچی جگہ پر چڑھنے کیلئے اتنے بڑے پیمانے پر جال بنتی ہیں۔

ہزاروں مکڑیوں کے بیک وقت بیلوننگ کرنے کے نتیجے میں ریشم جیسا قالین جس کو گوسمر کہا جاتا ہے ، جھاڑیوں یا کھیتوں کو ڈھانپ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد بڑی تعداد میں نظر آنے والی ان مکڑیوں کو وولف سپائیڈرز کہا جاتا ہے ، وولف سپائیڈرز عام طور پر زیر زمین بنائے گئے بلوں میں رہتی ہیں لیکن سیلاب کے پانی نے انہیں گھروں سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔

Comments

- Advertisement -