اسلام آباد : جنرل منیجرکوکا کولا آئیسک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث متعددترک کمپنیاں پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جنرل منیجرکوکا کولا آئیسک پاکستان احمد کرسادنے کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان میں ترکی کےسفیر بھی شریک تھے۔
جنرل منیجر کوکاکولا احمد کرساد نے بتایا سی سی آئی کے پاکستان میں6پلانٹس اور 3ہزارسےزیادہ ملازمین ہیں جبکہ کمپنی پاکستان میں20کروڑ80لاکھ صارفین کوخدمات فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی سی آئی نے کوکا کولا کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سی سی آئی نے کوکا کولا کمپنی کیساتھ پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
جنرل منیجر سی سی آئی احمدکرسادنے نے موجودہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث متعددترک کمپنیاں پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کمپنی کومکمل تعاون اورسہولت فراہم کرےگی، حکومتی کاوشوں سےپاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بن گیا ہے، پاکستان لامحدود مواقع کی سرزمین ہے اور یہاں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
عمران خان نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ترک صدر کا دورہ موجودہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔