فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی کوکین پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہے، کچھ صارفین نے میکرون اورسر کیئر اسٹارمر پر منشیات کے استعمال کا الزام لگایا۔
اس ویڈیو میں فرانسیسی صدر کو جرمن اپوزیشن کے رہنما فریڈرک مرز اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ ٹرین میں یوکرینی دارالحکومت کیف جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ ویڈیو ایسوسی ایٹڈ پریس نے دو دن قبل جاری کی ہے۔
کیا واقعی فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے کوکین پارٹی کی تھی؟ آخر اس وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟ اس سلسلے میں فرانسیسی میڈیا نے ویڈیو کی تحقیقات کی اور حقیقی رپورٹ شائع کی۔
وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون اپنے سامنے رکھے ایک چھوٹے سفید پاؤچ کو خاموشی کے ساتھ ٹیبل سے ہٹا دیتے ہیں، ایک چھوٹی دھاتی چمچ بھی موجود تھی جسے مرز نے ہاتھوں میں چھپا لیا۔ تاہم، فرانسیسی میڈیا نیوز آؤٹ لیٹ ”لبریشن“ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مبینہ ”سفید پاؤچ“ دراصل ایک رومال تھا، جو کیئر اسٹارمر کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ٹیبل پر رکھا گیا تھا۔ اس وقت صرف میکرون اور مرز موجود تھے۔
’مذاکرات کرنے ہیں تو۔۔۔‘: زیلنسکی نے پیوٹن کی پیشکش پر شرط رکھ دی
تاہم، ترکیہ ٹوڈے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے لگائے گئے بالواسطہ الزام نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے، اتوار کو ترجمان ماریا زاخارووا نے الزام لگایا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن اپوزیشن لیڈر فریڈرک مرز اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے حالیہ دورہ یوکرین کے دوران منشیات کا استعمال کیا۔
میکرون، اسٹارمر اور مرز جمعہ کو پولینڈ سے کیف پہنچے تھے، انھوں نے روس کے ساتھ جاری تنازعے میں یوکرین کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔