ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ ساڑھے 3 کروڑ مالیت کی کوکین پکڑی گئی، افریقی شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کسٹمز حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افریقی شہری کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھاری تعداد میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بیرون اسمگل کی جانے والی کوکین برآمد کرلیں۔

پاکستان کسٹمز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کوکین اسمگل کرنے والے نائیجیرین شہری کو پکڑ لیا، افریقی شہری 1.8 کلو کوکین اسمگلنگ کی کوشش کررہا تھا۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ نائجیرین شہری کوکین کو کیپسول کی صورت میں نگل کر اسمگلنگ کرنا چاہتا تھا، جس کی مالیت تین (3) کروڑ ساٹھ (60) لاکھ روپے ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو خواتین گرفتار

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون اسمگل کی جانے والی نشہ آور ادوایات کے 9 پیکٹ برآمد کرکے جدہ جانے والی خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار خواتین سے برآمد کی گئی نشہ آور ممنوعہ گولیوں کا وزن 8 کلو گرام سے زائد تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں