اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خودکشی کی کوشش کرنے والی گلوکارہ کوکولی کومہ میں چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ کی مشہور پاپ گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکولی خودکشی کی کوشش کے باعث تین دن کومہ میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔

گلوکارہ کوکولی کی بہن نے سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی موت کی تصدیق کی، ان کی بہن نینسی کا کہنا تھا کہ کوکولی پچھلے کچھ سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوئیں۔

خودکشی کی کوشش کرنے کے بعد گلوکارہ کی حالت غیر ہوگئی تھی انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تین دن کومہ میں رہنے کے بعد چل بسیں۔

کوکولی نے ہائی اسکول کے زمانے میں گلوکاری کے ایک مقابلے میں پہلا انعام جیتا تھا جس کے بعد اس کے میوزک کیرئیر کا آغاز ہوا۔

گلوکارہ کی بہنوں کے مطابق اس سال کوکولی کو میوزک انڈسٹری میں 30 برس مکمل ہوئے تھے اپنے کیرئیر میں کوکولی نے کئی ہٹ میوزک البم اور شاندار لائیو پرفارمنس دیں۔

کوکولی کے مداحوں کی جانب سے ان کی موت کی خبر پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کوکولی ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی پہلی گلوکارہ تھی جس نے آسکر ایوارڈز میں پرفارم کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں