منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ناریل کا تیل صرف فائدہ مند نہیں نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ناریل کے تیل میں بے شمار فوائد اور خصوصیات پوشیدہ ہیں اس کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے لیکن اس کے نقصانات سے بھی آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے۔

زیر نظر مضمون میں ماہرین صحت کی آرا اور مشورے کی روشنی میں ناریل کے تیل کے فوائد اور نقصانات پر تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں۔

ناریل کھایا جائے یا اس کا تیل استعمال کیا جائے، دونوں صورتوں میں یہ جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔ لوگ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے ناریل پانی سے لے کر ناریل تیل تک ہر چیز کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں۔

امراض جلد کے ماہر بھارتی ڈاکٹر امیت کمار کے مطابق ناریل کا تیل موئسچرائزنگ خصوصیات سے بھرپور ہے، اس کے علاوہ اس میں سیچوریٹڈ فیٹس اور بہت سے امینو ایسڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

ناریل کے تیل کی اس خوبی کی وجہ سے جلد کیلئے ناریل کا تیل بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ ناریل کے تیل میں ایسی کئی خصوصیات ہیں جو آپ کی جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔ اس لیے ناریل تیل استعمال کرنے سے پہلے آپ کو اس کے نقصانات کے بارے میں جان لینا ضروری ہے۔

جلد پر برے اثرات

ماہرین صحت کے مطابق ناریل کا تیل کافی بھاری ہوتا ہے جس کی وجہ سے کئی بار بیوٹی پراڈکٹس میں اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے چہرے پر جھریاں اور لکیریں نمودار ہوجاتی ہیں۔

اس لیے جسم بالخصوص چہرے پر ناریل کے تیل کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ بعض اوقات ناریل کے تیل کا استعمال ہماری جلد پر الرجی کا باعث بنتا ہے۔

ماہر صحت کا کہنا ہے کہ چہرے پر ناریل کا تیل لگانے کے بعد الرجی کا خدشہ ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ناریل تیل میں موجود ٹرانس فیٹ چہرے پر موجود تہہ میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سے نمی ہماری جلد کے اندر جانے سے تقریباً رک جاتی ہے اور ہماری جلد اندر سے خشک ہونے لگتی ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی جلد کی قسم کی شناخت کے بعد ناریل تیل کے استعمال کو محدود کریں۔

اس کے علاوہ آپ کو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کہ اگر آپ کی جلد پہلے سے تیل والی ہے تو آپ کو رات بھر اپنے چہرے پر ناریل تیل نہیں لگانا چاہیے۔

ماہرین صحت ناریل تیل کے استعمال کو چہرے پر مہاسوں کے پیدا ہونے کی ایک بڑی وجہ بھی قرار دیتے ہیں۔ حساس اور تیل والی (آئلی) جلد والے لوگوں کے لیے ناریل تیل کا استعمال فائدے سے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسے لوگوں کی جلد میں تیل کی پیداوار بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے چہرے پر بہت سے دانے نکل آتے ہیں۔

فوائد 

ناریل خون پیدا کرتاہے، جسمانی کمزوری اور فالج میں بہت مفید ہے۔ مثانہ کی سردی و کمر کے درد کو بھی نافع ہے۔ کچے پھل کا پانی پتھری میں فائدہ پہنچاتا ہے، ناریل کا تیل مقوی دماغ اور درد دل کے لیے مفید ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں