جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محفل میلاد، کانفرنس، وینٹی لیشن کا انتظام کیا جائے، محفل میلاد کے وقت سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، محفل میلاد کےشرکا میں کم ازکم 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تقاریب میں شریک ہرشخص کی تھرمل اسکینگ کی جائے، محافل میں شریک ہرشخص کے لیے ماسک لازمی قرار دیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہرانٹری پوائنٹ پرماسک، سینی ٹائزر، ہاتھ دھونے کا بندوبست کیا جائے، محافل میں 65 سال کی عمر سے زائد افراد، چھوٹے بچے شرکت نہ کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں