بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حمزہ شہباز، عمران خان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز، عمران خان کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ آٹھ مئی کو سنایا جائیگا۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور حمزہ شبہاز شریف کیخلاف ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کیسز سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوءہیں، ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کا معاملہ فیصلہ آنے تک موخر کیا جائے۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ایم این ایز پر پابندی ہے۔

حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سےغیرمشروط معافی مانگ لی

دوسری جانب حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سےغیرمشروط معافی مانگ لی جبکہ جہلم ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان کے وکیل نےجواب جمع کروادیا

سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 8مئی کو سنایا جائے گا ۔

خیال رہے کہ این اے63جہلم اور پی پی162وہاڑی میں پابندی کے باوجود جلسے، ریلیاں نکالنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں