ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

چونکا دینے والا واقعہ، ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

حیران کن طور پر 50 سال سے زائد عرصے تک ناک میں پھنسے سکے کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے شخص کی بالآخر دیرینہ پریشانی سے جان چھوٹ گئی۔

روسی شخص کے ناک سے 53 سال بعد سکا اور پتھر نکال لیے گئے یہ سکا راج الوقت کے مطابق ‘پینی’ کی حیثیت رکھتا تھا۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ جب وہ 6 سال کا تھا تو کھیل کود کے دوران سکا اس کے ناک میں جا کر پھنس گیا اور اپنی ‘سخت’ والدہ کو خوف کے مارے اس معاملے سے آگاہ نہیں کیا۔

A man in Russia had a coin stuck up his nose for 53 years.

ناک میں پھنسے سکے کے ساتھ نصف صدی سے زائد عرصہ گزارنے والے شخص کو 59 سال میں سانس میں دشواری پیش آئی تو اس نے معالج سے رابطہ کیا۔

معائنے میں ڈاکٹرز یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کے اس شخص کے سیدھے نتھے میں سکا پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ سانس ٹھیک سے نہیں لے پارہا۔

The coin was an old Soviet kopek from before the dissolution of the USSR.

ڈاکٹرز نے عام بے ہوشی کی دوا کر اینڈوسکوپک سرجری کی اور نتھے سے سکا اور پتھر نکال لیے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے ناک سے سکا نکالنے کے بعد اس شخص کی سانس کی تکلیف دور ہوگئی اور اسے اب کسی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں