جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کوک اسٹوڈیو سیزن 9، مہوش حیات کی گلوکاری پر مداحوں‌ کا ملاجلا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کی تیسری قسط میں گلوکار شیراز اوپل کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات کے گانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مداحواں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کی تیسری قسط میں اداکارہ مہوش حیات شیراز اوپل کے ساتھ بطور گلوکارہ جلوہ گر ہوئیں جس میں انہوں نے گلوکار شیراز اوپل کے ہمراہ انہی کا گانا ’’تو ہی تو‘‘ گایا۔ اس گانے کا میوزک پاکستانی گلوکار شیراز اپل نے ہی تیار کیا ہے۔

گانا منظر عام پر آنے کے بعد مہوش حیات کو اپنے مداحوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملا جلا رجحان دیکھنےمیں آیا جس میں کچھ لوگوں نے اُن کے گانا گانے پر شدید تنقید کی اور کچھ نے اُن کی اس صلاحیت کو  دیکھ کر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

 

 

مہوش حیات کے مداح نے گانے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد بڑی تعداد میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا جس کے بعد اُن کا نام پاکستان کے ٹاپ ٹین ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔ قبل ازیں کوک اسٹوڈیو کے پرومو میں اداکارہ کو دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے کہ معروف اداکارہ ’’نامعلوم افراد‘‘، ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘سمیت دیگر کئی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں