اسلام آباد: لیفٹیننٹ کرنل (ر)حبیب ظاہرکی گمشدگی کامعاملہ سنگین ہوگیا، نیپالی حکام نے حبیب ظاہر کوبھارت لے جانے کاخدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کی پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کرنل حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں تاہم عین ممکن ہے کہ انہیں بھارت لے جایا گیا ہو۔
نیپالی پولیس نے حبیب ظاہر کو بھارت لے جانے کے حوالے سے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کو آگاہ کردیا ہے، نیپالی پولیس کی جانب سے دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ حبیب ظاہر سے متعلق کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
پڑھیں: نیپالی پولیس کو حبیب ظاہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ حبیب ظاہر کو لمبینی ائیرپورٹ پر بھارتی شہری نے ریسیو کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت ہوگئی ہے اور ممکن ہے کہ وہ شخص انہیں بھارت لے گیا ہو ۔
نیپالی پولیس نے پاکستانی سفارت خانے کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حبیب ظاہر کی بازیابی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔