The news is by your side.

Advertisement

مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم، کراچی میں بھی ہوائیں سرد ہوگئیں

کراچی : پاکستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوتے ہی کراچی میں بھی ہوائیں سرد ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے ، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بھی سرد ہوائیں چلنے لگیں ، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے شہر میں درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن بھر ہوائیں 27سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج موسم خشک رہے گا ، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب19 فیصد ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29سے 31ڈگری تک رہے گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل شروع ہوگیا ہے ، جس کے باعث ژوب،چمن،توبہ اچکزئی، وادی زیارت،کان مہتر زئی میں برفباری جبکہ مستونگ ، کوہلو ، ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور پشین میں تیز بارش ہوئی۔

پنجاب میں بھی بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا ہے، لاہور میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ دیگر شہروں گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ملتان ، ساہیوال، بہاولنگر، حاصل پور، مخدوم پور, وہاڑی ،ٹبہ سلطان پور،جتوئی،قادر پوراں میں بارش نے جل تھل ایک کردیا اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ پاکپتن، عارف والا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، روجھان، پیرمحل، صادق آباد، چوبارہ میں بھی بارش ہوتے ہی کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

زرعی ماہرین کے مطابق پنجاب میں ہونے والی حالیہ زالہ باری اور بارشوں نے گندم کی فصل کو شدید متاثر کیا ہے، جس سے گندم کی پیداواری لاگت30 فیصد تک کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں