تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

دھند کی صورتحال پر دلچسپ میمز کی بھرمار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مکین دھند کی صورتحال سے پریشان ہیں، صبح کے اوقات میں انتہائی کم درجہ حرارت کی وجہ سے آمدورفت بھی متاثر ہوتی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بھارت کے میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی وجہ سے سردی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ مجموعی طور پر درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گر گیا۔

 راجستھان، پنجاب، یوپی، ہریانا اور چندی گڑھ کے علاقوں میں میں دھند سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال شمالی بھارت سخت سردی کی لپیٹ میں رہتا ہے اور دھند کی وجہ سے متعدد پروازیں بھی منسوخ ہوجاتی ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں دھند کی وجہ سے پروازیں کا شیڈول بھی متاثر ہے لیکن دھند کی صورتحال سے تنگ سوشل میڈیا صارفین اس میں بھی مزاح کا عنصر نکال لیا اور دلچسپ میمز کی بھرمار کردی۔

صارفین کی جانب سے مختلف فلموں کے ڈائیلاگ اور اداکاروں کی تصاویر کے ساتھ میمز شیئر کی جارہی ہیں۔

دلچسپ میمز دیکھیں

Comments

- Advertisement -