کراچی : محمکہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں سردی کی شدت جنوری میں زیادہ ہوگی، صوبائی حکومت دسمبر کے بجائے دس سے بیس جنوری تک اسکولوں کو چھٹیاں دیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں جنوری میں زیادہ سردی ہوگی اور ساتھ ہی کہا کہ حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ اسکول کی چھٹیاں 10سے20جنوری تک دیں۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لئے، کراچی میں بھی مطلع ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا لیکن مالاکنڈ، ہزاہ ڈویژن، زیریں سندھ، بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،سکھر، لاڑکانہ، ملتان ، ڈی جی خان ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں موسم سرد اور پارہ منفی ایک ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے زیریں سندھ ، بلوچستان راولپنڈی اسلام آباد،ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پربادل برس سکتے ہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزاہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی رم جھم اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں بھی سردی پارہ منفی ایک ڈگری تک گرنے کاامکان ہے۔