پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

سردی کی لہر ، چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات  نے شہر قائد میں سردی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی والوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل/ بدھ کو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی و خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔

اگلے چندروز تک شہر میں بلوچستان کی مشرقی/ شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، 4 دسمبر کو شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے کہا کہ کراچی کا موسم سرد ہونے لگا ہے، شہر میں کوئٹہ کی ہوائیں داخل ہونا شروع ہو گئیں، 6،5 دسمبر سےدن اوررات کادرجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، رات کادرجہ حرارت 14 تا 16 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، بالائی اور بلوچستان کے علاقوں میں بارش کے باعث شہر کا موسم تبدیل ہوا۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں خشک موسم کے ساتھ خنک رات جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھندپڑنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں