بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سردی کی لہر برقرار، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے اور اس دوران گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں زندگی اجیرن کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سرد ترین رات تھی اور آئندہ دو سے تین روز سردی اسی طرح برقرار رہے گی۔

محکمے کے مطابق شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ صبح 8 بجے شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں