تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سردی کی لہر ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

کراچی : شہر قائد میں بھی سائیبریا کی ہواؤں چلنے لگیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی جزوی لہرآئندہ ہفتے تک برقرار رہے گی اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی وشمالی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے وہیں کراچی میں مغربی سسٹم کی وجہ سے سائبیرین ہواؤں کا راج ہے، سرد ہوائیں چلنے سے رات گئے کراچی میں موسم قدرے سرد اورخنکی میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر 16نومبرسےشروع ہوکر نومبر کے تیسرےہفتے تک جاری رہےگی، اس دوران کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت9 ڈگری  سینٹی گریڈتک گرسکتا ہے اور  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28 سے30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا اور اسموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات میں بھی کمی واقع ہوئی۔

بارش اوربرفباری کے بعد بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کالام میں پارہ منفی تین،دیر اورمالم جبہ میں منفی دو،گوپس اور بگروٹ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی چھ اورکوئٹہ میں منفی دوریکارڈ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -