پنجاب میں موسم سرما کی پہلی بارش کی بعد سردی بڑھ گئی ہے اور لاہوریوں نے ٹھنڈ سے بچنے کے لیے گرم کپڑے نکال لیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت صوبے بھر میں سردی بڑھ گئی ہے جس سے بچنے کے لیے لاہور کے شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں۔
آج صبح سویرے لوگ گرم کپڑے پہن کر اپنے دفاتر، کاموں اور اسکولوں کو روانہ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بارش کے بعد شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری مضر صحت اسموگ میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
- Advertisement -
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔