جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی دستک

اشتہار

حیرت انگیز

موسم نے کروٹ بدلی ہے اور ملک کے بالائی علاقوں میں سردی نے دستک دے دی ہے شمالی علاقہ جات میں ٹھنڈ پڑنا شروع ہو گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وادی کاغان میں بارش اور مشہور سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر گزشتہ رات سے صبح تک وقفے وقفے سے برفباری نے موسم سرد کے ساتھ خوبصورت کر دیا ہے۔

ہر طرف بکھرے سفید موتیوں نے وادی کاغان کے حسن میں مزید اضافہ کر دیا ہے جب کہ سینکڑوں سیاح سرد موسم کی پروا کیے بغیر حسین قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بابو سر ٹاپ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کاغان بحال ہے اور سیاح و مقامی افراد بابو سر ٹاپ کے راستے گلگت تک سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

غذر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور کئی بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے۔

دیر بالا کے بالائی علاقوں وادی جہاز، بانڈہ سیدگئی، جھیل اوراتن درہ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہونے لگا ہے جب کہ سوات کی وادی کالام سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی ہوائیں ٹھنڈی ہوگئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں