کراچی: شہر قائد میں سرد ہواؤں کا راج ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں موسم خشک اور رات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات سے سرد ہواؤں کاسلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری تک رہےگا، دن میں ہوا 20 سے25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں دن میں موسم خشک اوررات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنےکاامکان ہے اورچند روز بعد سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔