بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی میں آج سے بلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا شہر میں آج تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری کم ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں، کراچی میں بھی موسم سرد ہونے لگا اور رات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری کم ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں کوئٹہ کی ہوائیں داخل ہونا شروع ہوگئیں ہیں، پانچ اور چھ دسمبر سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، جو سولہ ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے

دوسری جانب بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ، اسکردو،گوپس،ہنزہ میں پارہ منفی تین اورکالام میں منفی ایک ڈگری تک گرگیا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع مغربی ہوائوں کے زیر اثر آگئے ہیں ، جس سے نصیرآباد،ڈیرہ مراد جمالی، چھترمنجھو شوریٰ، بابا کوٹ غفور آباد، اوستہ محمد، گنداخہ، باغ ہیڈ اور گردو نواح میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں