تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شہر قائد کے باسی لمبی سردیوں کے لئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی: شہر قائد کے باسی تیار ہوجائیں، آج سےسائیبیریاکی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہوگئی ہیں اور سائیبیریا کی ٹھنڈی ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے، سائیبیریا کی ٹھنڈی ہواؤں کےباعث شہرمیں سردی بڑھے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری تک جانےکا امکان ہے، سائیبیریا کی ٹھنڈی ہواؤں کے نتیجے میں صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ موسم کا حال بتانے والے ادارے نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ کراچی میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے، تاہم ان دنوں مطلع جزوی ابرآلود اور رات کے وقت موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، 28تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور بھارت میں داخل ہوں گی جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -