کراچی: شہر قائد میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کا درجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ، محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنے اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم سرم کا آغاز ہوگیا ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں سات کلومیٹرکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنےکاامکان ہے اورچند روز بعد سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں موسم خشک اوررات میں سرد رہے گا اور دن میں درجہ حرارت32سے33ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا اور پنجاب کے میدانی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی،کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کےبیشتراضلاع میں کہیں موسم خشک توکہیں سرد رہنےکی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔