گوجرانوالہ: گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کا لج سیٹلائٹ ٹاؤن کی فسٹ ائیر کی تین طالبات انگلش کا پیپر درست نہ ہونے کی ٹینشن لے کر بے ہوش ہو گئیں جنھیں فوری طبی امداد کے لئے ریسکیو اہکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں ۔
گوجرانوالہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں فسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کی طالبات کے دسمبر ٹیسٹ جاری تھے اور آج فسٹ ائیر کی طالبات کا انگلش کا پیپر تھا پیپر مشکل ہونے کی وجہ سے کالج کی تین طالبات اقرہ ،ایمن،اور رحمانہ انگلش کا پیپر دینے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر واپس اپنے ہاسٹل پہنچ گئیں اور تینوں طالبات فیل ہو نے کے خوف سے گھبرا کر بے ہوش ہو گئیں۔
ساتھی طالبات نے انہیں بے ہوش دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لئے تینوں طالبات کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق تینوں طالبات پیپر کی ٹینشن لے کر بے ہو ش ہوئی ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔