بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سودخوروں سے تنگ آکر کالج لیکچرار نے انتہائی قدم اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد: سودخوروں سے تنگ آکر ٹیکنیکل کالج کے لیکچرار نے خودکشی کرلی، موقت سے قبل پولیس حکام کو خط بھی لکھا تھا۔

ٹیکنیکل کالج کے لیکچرار انور پنہیار کو سودخوروں نے اتنا تنگ کیا کہ انھوں نے زندگی کا خاتمہ کرنے میں ہی اپنی نجات جانی، پولیس نے بتایا کہ لیکچرار نے سودخوروں کی وجہ سے خودکشی کی جبکہ انورپنہیار نے مرنے سے پہلے ایس ایس پی کے نام خط بھی لکھا ہے۔

انور پنہیار نے خط میں لکھا کہ مجھے سودخوروں نے خودکشی کرنے پر مجبور کیا، مرحوم کالج لیکچرار نے مزید لکھا کہ لولو پٹھان، یونس اور ممتاز تنگ کررہے تھے۔

گزشتہ سال سندھ اسمبلی میں سودخوروں کے خلاف قانون منظور کیا گیا تھا، جس کے مطابق کوئی بھی شخص یا گروہ نقد رقم یا گاڑی وغیرہ سود پر نہیں دے سکے گا۔

قانون کے مسودے میں کہا گیا تھا کہ سودخوری میں ملوث ہونے پر عدالت جائداد ضبط کرنے کا حکم دے سکتی ہے، سودخور کو کم از کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال سزا بھی ہو سکتی ہے۔

ایکٹ کے سیکشن 3 دفعہ 01 کے تحت سودخور کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ سودخور کے لیے سہولت کاری کرنے والے کو بھی قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

قانون میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مقروض کو ہراساں کرنے میں ملوث شخص کو 5 سال قید کی سزا، اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں