بھارت میں گیارہویں جماعت کے طالب علم نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آندھراپردیش کے ناریانہ کالج کے 16 سالہ طالب علم انن تپور اچانک کلاس سے نکل کر کوریڈور میں آیا اور نیچے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
طالب علم کی جانب سے چھلانگ لگانے کی کوشش کے دوران اس کے ساتھی فوری اٹھ کر بھاگے لیکن جب تک وہ نیچے گر چکا تھا۔
پولیس کے مطابق طالب علم چھٹی کرکے اگلے روز کالج پہنچا تھا لیکن اس کے اس اقدام کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
طالب علم کے والد نے بیٹے کی خودکشی کرنے کی وجہ کالج کی فیس ادا نہ کرنا بتائی ہے، والد کا کہنا ہے کہ میں نے کالج کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ جب اپنے بیٹے کو چھوڑنے کے لیے آؤں گا تو فیس جمع کروادوں گا۔
والد نے بتایا کہ میرے خیال میں انتظامیہ کی جانب سے فیس ادا نہ کرنے پر بیٹے کو تنگ کیا گیا ہوگا تاہم میں اس حوالے سے یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
کالج انتظامیہ کی جانب سے طالب علم کی خودکشی پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔