اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

طیارے فضا میں‌ ٹکرا کر تباہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبیا میں دو طیارے تربیتی پرواز کے دوران ٹکر کر تباہ ہوگئے جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبین ایئرفورس کے طیاروں کو حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل تھا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں طیارے ٹکرانےکا مبینہ منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کولمبیا کی فضائیہ پائلٹوں کی حفاظت اور مہارت کو یقینی بنانے کے لے مشہور ہے۔

سخت حفاظتی پروٹوکول کے باوجود حادثات اب بھی رونما ہوسکتے ہیں جو فوجی خدمات میں شامل افراد کو درپیش خطرات کو اجاگر کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں