اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فٹبال میچ میں شکست کے بعد کوچ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بوگوتا: فٹبال میچ میں شکست کے بعد کوچ کو اسٹیڈیم سے کچھ دوری پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوتا میں پیش آیا جہاں سیکنڈ ڈویژن کلب ٹیم ٹائیگریس ایف سی کو ایک اہمیت کے حامل میچ میں شکست ہوئی۔

63 سالہ ایڈگر بیز ٹیم کے کوچ تھے جو مایوس ہونے کے بعد بیٹی کے ہمراہ گھر کو روانہ ہوئے لیکن اسٹیڈیم سے کچھ ہی دوری پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں سڑک پر روک لیا۔

ملزمان نے ایڈگر بیز کے سر میں گولی ماری اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ ٹارگیٹ کلنگ کا تھا کیونکہ گاڑی میں بیٹھی مقتول کی بیٹی کو خراش تک نہیں آئی۔

حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

فٹبال میچ میں شکست کے بعد کوچ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

ٹائیگریس ایف سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا کہ ٹیم اور پوری اسپورٹس کمیونیٹی غم زدہ ہے، ٹیم کے ساتھ ان کی وابستگی اور فٹبال کی ترقی کیلیے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں