کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریا جوز ایسٹو پینان المعروف لامونا کو ڈیلیوری رائیڈر نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماریا جوز ایسٹوپینان سانچیز جنہیں سوشل میڈیا پر لامونا کے نام سے جانا جاتا ہے، انہیں کوکوٹا شہر میں گھر کے باہر ڈیلیوری بوائے نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر گھر پر موجود تھی جب ملزم ڈیلیوری بوائے کے بھیس میں آیا اور تحفہ دینے کے بہانے قریب جاکر گولی مار دی۔
سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں انہیں مدد کے لیے پکارتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ملزم گولی مار کر فرار ہوگیا۔
یہ پڑھیں: معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد
رپورٹ کے مطابق لامونا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
پولیس کے کرنل لیونارڈو نے بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص کے ہاتھوں ماری گئیں جس نے پیکیج فراہم کرنے کا ڈرامہ کیا۔
لامونا نے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف گھریلو بدسلوکی کا مقدمہ جیت کر 30 ملین سی او پی کی ادائیگی حاصل کی تھی، اب قتل کا مرکزی ملزم قرار دیا جارہا ہے اور حکام اس سے تفتیش کررہے ہیں۔