بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کولمبو میں تیز بارش، ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے پر کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے، پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر کولمبو پہنچیں گی جبکہ بھارتی ٹیم پہلے ہی کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے کہ کولمبو میں 10 روز تک بارش کی بھرپور پیشگوئی کی گئی ہے، اگر سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔

کولمبو میں تمام میچز واش آؤٹ ہونے پر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔

اس صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوں گے، میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہو گا بلکہ پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہو گا۔

ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے اور کولمبو میں 17 ستمبر کو بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اگر فائنل بھی بارش کے باعث نہ ہو سکا تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں