اسلام آباد: وفاقی حکومت سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کے احکامات اب پیلے، سبز اور سرخ کاغذوں پر بھیجے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی جانب سے مختلف محکموں کو جاری کیے جانے والے احکامات کے لیے اب مختلف رنگوں کے کاغذ استعمال کیے جائیں گے۔
[bs-quote quote=”عمومی نوعیت کی ہدایات سبز کاغذ پر جب کہ فوری احکامات پیلے رنگ پر جاری ہوں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
وزیرِ اعظم عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ محکموں کو وزیرِ اعظم ڈلیوری یونٹ کے تحت احکامات بھیجے جائیں گے۔
سرکلر کے مطابق وزیرِ اعظم کی جانب سے عمومی نوعیت کی ہدایات سبز کاغذ پر جاری ہوں گی جب کہ فوری احکامات اور نصف وقت گزرنے پر پیلے رنگ کے کاغذ پر یاد دہانی بھیجی جائے گی، جب 90 فی صد وقت گزر جائے گا تو سُرخ کاغذ پر یاد دہانی کا فرمان بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ قدم پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، جو پچھلی حکومتوں کی خراب کارکردگی کے باعث ناگفتہ بہ ہو چکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں نظرانداز اہل افسران کو اہم عہدوں پرتعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خودمختاراداروں اور افسران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی تھی۔