تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سوئٹزرلینڈ میں مشہور پہاڑ پر پاکستانی پرچم روشن

کورونا وائرس سے نبردآزما پاکستان سے اظہار یکجہتی اور حوصلہ افزائی کے لیے سوئٹزرلینڈ کا پہاڑ سبز ہلالی پرچم سے روشن ہوگیا۔

اٹلی کی سرحد کے قریب واقع مشہور میٹرہارن نامی پہاڑ پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا، یہ پہاڑ سوئس قصبے زرمت کے پاس واقع ہے جسے سوئٹزرلینڈکے لیے طاقت اور استحکام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور مشکل حالات میں امید دلانے کے لیے سبزہلالی پرچم کے رنگوں سے میٹرہارن پہاڑ کو رنگ دیا۔

پاکستانی پرچم روشن کرنے کے ساتھ ساتھ دعائیہ کلمات بھی تحریر کیے گئے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانی لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی ہمت باندھتے ہیں۔

پہاڑ پر پاکستان کےعلاوہ امریکا، چین، سعودعرب، روس، ایران اور بھارت کے پرچم بھی روشن کیے گئے،ساتھ میں دعائیہ جملے لکھ کر ان سے نیک تمناؤں اور استحکام کا پیغام دیا گیا۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کرنے پر سوئٹزرلینڈ کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستانی پرچم  سوئٹزرلینڈ میں واقع میٹرہارن نامی پہاڑ پر آویزاں کیا گیا، اس کا مقصد پاکستانیوں کو امید دلانا اور اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -