راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان بارڈر پرکومبنگ آپریشن کر کے آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیئے کارروائی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی سرکوبی کیلیے قانون نافذ کرنے والے سرگرم ہیں، پنجاب بلوچستان بارڈر پر کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آپریشن گیانداری کے علاقے میں کیا گیا۔ کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں متعدد دہشت گرد اور فراری گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آپریشن میں پانچ ہیلی کاپٹرزاورسو کمانڈوز سمیت دو ہزار سیکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔
راجن پور کے قبائلی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے فراریوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے پچیس فراری گرفتارکرلئے، ملزمان کے قبضے سے تین اینٹی ایئر کرافٹ گن، ستائیس کلاشنکوف ،سو کلو بارودی مواد، ڈیڑھ ہزار گولیاں اور دستی بم برآمد ہوئے۔