تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

‏’نوجوان ملک کونئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے آگے آئیں‘‏

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات اورقربانیوں کیساتھ ملک میں امن اورترقی کی بنیاد ‏رکھی اب نوجوان ملک کونئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے آگے آئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور ‏یونیورسٹی کےکانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نےفارغ التحصیل ‏طلبہ میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کرتے ہوئے اساتذہ اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی تعلیمی اداروں میں نمایاں حیثیت رکھتاہے گورنمنٹ کالج نے ہمیشہ ‏عالمی سطح پرتعلیم وترویج میں حصہ لیا نوجوان قائداعظم کےوژن کےمطابق سخت محنت کو اپنا اصول بنائیں ‏نوجوان اپنےخیالات،مقاصدبلندرکھ کرملکی وقارمیں اضافہ کریں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوان اثاثہ ہیں روشن مستقبل کیلئے اپناکردار ادا کریں کہ مشکلات اورقربانیوں ‏کیساتھ ملک میں امن اورترقی کی بنیاد رکھی اب نوجوان ملک کونئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے آگے آئیں۔

Comments

- Advertisement -