تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کامیڈین امان اللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

لاہور: معروف پاکستانی کامیڈین امان اللہ کو طبیعت ناسازی کے بعد آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مزاحیہ اداکار کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جس کے بعد انہیں لاہور کے مقامی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کے ٹیسٹ کرواکے فوری طورپر آئی سی یو منتقل کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق امان اللہ کو گزشتہ کئی روز سے گردوں میں درد کی شکایت بھی تھی۔

تین ماہ قبل بھی پاکستانی فنکار 15 روز تک اسپتال میں زیر علاج رہے تھے، طبیعت میں بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت دی تھی، بارہ روز قبل انہیں نمونیا کے باعث ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستانی اداکار 7 روز تک اسپتال میں زیر علاج رہے تھے جن میں سے چار روز اُن کی حالت بہت ہی زیادہ خراب تھی اور انہیں ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا۔

اہل خانہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہر دل عزیز کامیڈین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

Comments

- Advertisement -