جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی یوکرین کے صدر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

کیو: معروف کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی نے یوکرین کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر کو شکست دے دی، اب وہ ملک کے صدر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدارتی انتخابات میں مزاحیہ پروگرام پیش کرنے والے کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی نے کامیابی حاصل کرلی۔

صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کئی تھنک ٹینکس کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں ویلودومیر زیلنسکی کو واضح برتری حاصل ہوئی۔

- Advertisement -

ویلودومیر زیلنسکی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک میں باقاعدہ طور پرصدر نہیں ہوں لیکن یوکرین کے شہری کے طور پر سویت یونین سے نکلنے والے تمام ممالک کو کہہ سکتا ہوں کہ ہماری طرف دیکھیے، سب کچھ ممکن ہے۔

یوکرین کے انتخابی نتائج کے مطابق ریلنسکی نے مک کے تمام حصوں میں کامیابی حاصل کی اور صدر پوروشنکو کو شکست دی۔

ویلودومیر زیلنسکی نے صدارتی انتخابات میں ملک کے موجودہ صدر پیٹرو پوروشنکو کو چیلنج کیا تھا اور انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ویلودومیر زیلنسکی نے 30 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے مرحلے میں انہوں نے اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

صدارتی انتخابات میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا لیکن کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا اور دوسرے مرحلے میں حتمی نتائج کا انتظار تھا لیکن اب ویلودومیر زیلنسکی کی کامیابی کے بعد وہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں