بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

نامور بھارتی کامیڈین لاپتا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کامیڈین سنیل پال کے لاپتا ہونے کی خبریں گردیش کر رہی ہیں جبکہ پولیس نے اہلیہ کی درخواست پر تلاش شروع کر دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنیل پال کی اہلیہ ممبئی کے سانتا کروز پولیس اسٹیشن پہنچیں اور شوہر کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔

سنیل پال کی اہلیہ کے مطابق وہ ممبئی سے باہر ایک شو کرنے گئے تھے اور منگل کو گھر لوٹنا تھا لیکن اب تک نہیں آئے اور ان کا موبائل فون بھی بند ہے۔

- Advertisement -

پولیس کامیڈین کے قریبی ساتھیوں سے معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور یہ بھی پتا لگا رہی ہے کہ سنیل پال کو کس نے شو میں مدعو کیا تھا۔

سنیل پال کامیڈین، اداکار اور وائس آرٹسٹ ہیں جنہوں نے بالی وڈ کی مختلف فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کیے ہیں۔ وہ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ کے پہلے سیزن کے فاتح ہیں۔

2010 میں انہوں نے ایک کامیڈی فلم ’بھاؤناؤں کو سمجھو‘ لکھی اور ہدایت کی جس میں سراج خان، جانی لیور، راجو سریواستو، کپل شرما، نوین پربھاکر، احسن قریشی، سدیش لہری اور دیگر سمیت 51 اسٹینڈ اپ کامیڈین شامل تھے۔

سنیل پال اکثر بالی وڈ کے بہت سے مشہور مزاحیہ اداکاروں کو ناپسند کرتے ہیں جن میں کپل شرما، سنیل گروور، تنمے بھٹ، اور روہن جوشی شامل ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں سنیل گروور کے ایک عورت کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے اسے سستا اور فحش قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں