جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا پولیس کے کمانڈوز لاہور میں عمران خان کی سیکورٹی پر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا پولیس کے کمانڈوز کو لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکورٹی پر تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو سیکیورٹی خدشات پر کےپی سے پولیس کمانڈوز چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔

کمانڈوز زمان پارک میں عمران خان کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کلوز سرکل میں کےپی پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

عمران خان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہونے تک لاہور میں ہی قیام کریں گے اور لانگ مارچ کو راولپنڈ میں جوائن کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں