حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بیت اللہ کی تعظیم کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پروگرام دینی امور انتظامیہ نے رمضان آپریشنل منصوبے کے مطابق شروع کیا ہے جس میں دینی امور انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں معتکفین کے لیے قرآن کے حلقوں، دینی وعلمی دروس اور آگاہی اسکرینز کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اعتکاف کے لیے مخصوص جگہ پر قرآن کریم کے جدید نسخے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ معتکف کےلیے اعتکاف کے احکام اور آداب کا علم ہونا ضروری ہے تاکہ سنت کے مطابق اعتکاف کیا جائے جب کہ حرم اور اعتکاف کے ادب کے منافی امور سے بچتے ہوئے تمام اداروں کے ساتھ تعاون اور بیت اللہ کی صفائی کا خیال رکھا جائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



